موجودہ حالات میں متحد ہونے کی ضرورت ہے: ریاض ورک
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و سابق یو سی چیئرمین چوہدری محمد ریاض ورک نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں تفریق کی بجائے متحد ہونے کی ضرورت ہے حکومت اپوزیشن جماعتوں کی قیادت سے رابطہ کرکے اتحاد و اتفاق کی فضاء کو فروغ دے اور کورونا وائرس سے نبرد آزما ہونے کی مشترکہ حکمت عملی مرتب کرے، اگر حالات بے قابو ہو گئے تو انہیں کنٹرول کرنا کسی کے بس کی بات نہیں ہو گی۔