• news

ذوالفقار علی بھٹو عالم اسلام کے عظیم لیڈر تھے: چوہدری ارشاد

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) شہید ذوالفقار علی بھٹو عالم اسلام کے عظیم لیڈر تھے ان کا جوڈیشل قتل ملک جمہوریت اور پاکستان کے غریب عوام کے خلاف سازش تھی ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی ضلع گوجرانوالہ کے جنرل سیکرٹری چوہدری ارشاد اللہ سندھو نے پیپلز سیکرٹریٹ جلیل پلازہ گوجرانوالہ میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی41 ویں برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کا جوڈیشل قتل نہ کیا جاتا تو پاکستان کا شمار آج دنیاں کے ترقی یافتہ ملکوں میں ہوتا آج ان کی 41 ویں برسی کے موقع پر ہم عہد کرتے ہیں کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کے ادھورے مشن کی تکمیل تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے پاکستان میں اس وقت واحد لیڈر بلاول بھٹو زرداری ہیں جو ملک جمہوریت اور عوام کی مضبوطی کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن