• news

شیخوپورہ :مویشی منڈی میں دفعہ 144 کی دھجیاں اڑا دی گئیں

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)شیخوپورہ میںکرونا وائرس سے بچائو کیلئے حکومتی کاوشیں زبانی جمع خرچ کے علاوہ کچھ نہیں ایک طرف ضلع بھر کے داخلی وخارجی راستوں پر ناکے لگائے گئے اور مساجد کو تالے لگا کر اجتماعی طور پر نمازکی ادائیگی تک پابندی ہے تو دوسری طرف غازی مینار ہ بائی پاس کے قریب بغیر کسی حفاظت اقدامات کے ماڈل کیٹل مارکیٹ (منڈی مویشیاں ) میں جانوروں کی خرید وفروخت کی آڑ میں ہزاروں افراد کو ایک ہی جگہ اکٹھا کرکے دفعہ 144 کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں انچارج کیٹل مارکیٹ نے اعلیٰ افسران کی آنکھوں میںدھول جھوکنے کیلئے منڈی مویشیاں میں داخل ہوتے ہی چند ایک شیڈز کے آگے چاکنگ کرکے حکومتی ایس او پیز لکھ کر ان کی ویڈیو اور تصویریں بناکر واٹس ایپ کرکے اقدامات سے آگاہی تو دیدی اور چند فٹ کے فاصلے پر ہزاروں افراد کے اجتماع کروا کر کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے۔

ای پیپر-دی نیشن