• news

ریلیف پیکج میں نظرانداز کئے جانے پر تاجر تشویش میں مبتلا ہیں:اشرف بھٹی

لاہور( کامرس رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدراشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے مختلف شعبوں کیلئے اعلان کردہ ریلیف پیکج میں نظر انداز کرنے پر تاجر طبقے میں سخت تشویش پائی جاتی ہے ،تاجروں کی اکثریت اتنے وسائل نہیں رکھتی کہ کاروبار دوبارہ کھلنے پر ادھار خرید گئے سامان کی ادائیگیاں ،نئی خریداری ،یوٹیلٹی بلز اور عملے کی تنخواہیں ادا کر سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز مختلف مارکیٹوں کے تاجر رہنمائوں سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ محمد اشرف بھٹی نے کہا کہ حکومت کومعیشت میں حصہ ڈالنے والے تمام شعبوں کو ایک نظر سے دیکھنا چاہیے ،پنجاب حکومت کی جانب سے مختلف شعبوں کیلئے جی ایس ٹی کو تین ماہ کیلئے صفر فیصد کیا گیا ہے جو قابل تحسین ہے لیکن بہت سے شعبے ایسے ہیں جنہیں اس طرز پر ریلیف ملنا چاہیے۔

ای پیپر-دی نیشن