• news

تعمیراتی صنعت کیلئے پیکج امید کی کرن ہے:میاں کاشف اشفاق

لاہور ( کامرس رپورٹر)چیئرمین فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (فیڈمک) میاں کاشف اشفاق نے وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے تعمیراتی صنعت کے لئے بڑے پیکیج کو امید کی کرن قرار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے وقت میں جب ملک کی صنعت کورونا وائرس کی وجہ سے بندش کا شکار ہے تعمیراتی صنعت کے فروغ سے ملکی معیشت مستحکم ہوگی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے۔ ہفتہ کو جاری اپنے ایک بیان میں میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ تعمیراتی شعبے میں معاشی سرگرمیوں میں اضافے کی بڑی صلاحیت ہے لیکن بعض پابندیوں کی وجہ سے، اسٹیٹ بینک کی آخری سہ ماہی رپورٹ کے مطابق ، 2019 کے دوران اس شعبے میں 7.6 فیصد کی کمی واقع ہوئی اور معیشت کو بہت نقصان ہوا۔ اس بے مثال ترغیبی پیکیج پر روشنی ڈالتے ہوئے۔

ای پیپر-دی نیشن