کرونا وائرس فضا میں نہیں ہوتا،مریض کے چھینکنے یا کھانسے سے ہوتا ہے ،بھارتی ریسرچ
اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) بھارتی کونسل فار میڈیکل ریسرچ نے دعوی کیا ہے کہ کورونا وائرس فضا میں موجود نہیں ہوتا۔ یہ وائرس کورونا وائرس کے مریض کے چھیکنے یا کھانسے سے دوسروں تک پہنچا ہے۔ گزشتہ روز بھارتی کونسل کی ایک بریفنگ میں بتایا گیا کہ اگر یہ انفکیشن فضاء میں موجود ہوتا تو ایک خاندان میں ہر شخص اس سے متاثر ہوتا بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزارت صحت کے حکام کے مطابق بھارت میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3577 تک پہنچ گئی ہے۔ بھارت میں وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 274 ہوگئی ہے۔