• news

کرونا کے خاتمے تک جامعہ الازھر نے اجتماعی عبادت اور دعا سے سختی سے منع کردیا

قاہرہ (این این آئی) مصر کی سب سے بڑی اور پرانی دینی درس گاہ جامعہ الازھر نے وباء کے دنوں میں اجتماعی عبادت اور دعا سے سختی سے منع کردیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشہ روز جاری کیے گئے ایک بیان میں الازھر کی طرف سے کہا گیا کہ وباء کے دنوں میں مجالس کا انعقاد کسی خطرے سے کم نہیں۔ ہمیں کوئی بھی کام ڈاکٹروں کے مشورے اور محکمہ صحت کی فراہم کردہ ہدایات کے مطابق کرنا چاہیے۔

ای پیپر-دی نیشن