صدرعلوی نے کروناوائرس کی روک تھام کیلئے محافظ ایپ کا افتتاح کردیا
اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) صدر ڈاکٹر عارف علوی نے گزشتہ روز ایوان صدر میں ایک تقریب میں پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کی طرف سے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے عوام کی رہنمائی کے لیے بنائی گئی ایپ محافظ کا افتتاح کیا اس موقع پر پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے چیئرمین ڈاکٹر ابرارالحق بھی موجود تھے۔