• news

104 ارب سبسڈی کے اعداد و شمار جھوٹے‘ وزیراعظم اور ساتھیوں نے گھڑے: سلمان شہباز

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) چینی برآمد اور سبسڈی کے معاملے پر سلمان شہباز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 104 ارب روپے کی سبسڈی کے حوالے سے اعداد و شمار جھوٹے ہیں۔ یہ اعداد و شمار عمران خان اور ان کے ساتھیوں کی طرف سے گھڑے گئے ہیں۔ تقریباً 31 کروڑ روپے کی سبسڈی دی گئی تھی، سال 2014ء سے 2018 ء تک اور 2019ء میں زیرو سبسڈی دی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن