• news

پاکپتن:شہر اور گرد و نواح میں غیرقانونی گیس ری فلنگ جاری

پاکپتن (نمائندہ نوائے وقت)شہر اور گرد و نواح میں غیر قانونی گیس ری فلنگ کا سلسلہ جاری، انتظامیہ کی غفلت بڑے نقصان کو دعوت دینے لگی۔ شہر اور گرد و نواح میں گیس سلنڈروں کی دوکانوں پر گیس سلنڈوں میں گیس بھرنے کیلئے غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کی جا رہی ہے شہر کی گنجان آباد ی اور کاروباری مراکز کے درمیان گیس ری فلنگ کے باعث کسی بھی وقت بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے جبکہ دوسری طرف انتظامیہ نے گیس سلنڈر مالکان کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے لمحہ فکریہ ہے کہ گیس ری فیلنگ کی ایسی دکانیں جن کے مالکان کے پاس کو ئی لائسنس ہے نہ حادثے کی صورت بچاوکا کوئی اوزار نہ حفاظتی انتظامات ہے۔

ای پیپر-دی نیشن