حکومتی امداد کی ترسیل کیلئے ضلع سرگودھا کی تحصیلوں میں 49 عوامی رابطہ مراکز قائم
سرگودھا(نامہ نگار)سرگودھا میں لاک ڈاون کے باعث بینکوں اورمالیاتی اداروں میں رش کو کنٹرول کرنے کیلئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے رجسٹریشن اور احساس ایمر جنسی کیش پروگرام کے تحت امداد کی ترسیل کو آسان بناتے ہوئے ضلع کی تمام تحصیلوں میں 49 عوامی رابطہ مراکز قائم کر دیئے گئے۔زرائع کے مطابق سرگودھا ضلع کے 49 عوامی مراکز میں تحصیل سرگودہا سے گورنمنٹ قاسم العلوم بوائز ہائی سکول،گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1، گورنمنٹ ڈگری کالج بھاگٹانوالہ،گورنمنٹ ہائی سکول چک نمبر 84جنوبی،گورنمنٹ ہائی سکول دھریمہ،گورنمنٹ انبالہ کالج سرگودھا،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول لک موڑ،گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول چک نمبر 46شمالی،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چک نمبر 48 شمالی،گورنمنٹ ہائی سکول چک نمبر 90 جنوبی،گورنمنٹ ہائی سکول چک نمبر 36 جنوبی، گورنمنٹ ہائی سکولز حیدر آباد ٹاون‘ 47 شمالی ‘ ماڑی، سلانوالی نمبر 1، سلانوالی نمبر 2،ٹی ایم اے ہال سلانوالی،گورنمنٹ سکینڈری سکول شاہین آباد، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول شاہ نکڈر،گورنمنٹ ہائی سکول سلانوالی چک نمبر 48 جنوبی،چک منگلا،ٹی ایم اے ہال ساہیوال،گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول نہنگ،گورنمنٹ ہائی سکول فاروقہ، رادھن،وجھ،گورنمنٹ ہائی سکول بھلوال،پرانا بھلوال، پھلروان،چک نمبر 22 شمالی،سالم،چک نمبر 10ایم ایل،گورنمنٹ اے ون ماڈل ہائی سکول بھیرہ، گورنمنٹ ڈگری کالج میانی،گورنمنٹ ہائی سکول چک مبارک،گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول ہاتھی ونڈ، گورنمنٹ ڈگری کالج شاہپور صدر،گورنمنٹ بوائز مڈل سکول شاہ پور سٹی،گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول جھاوریاں،گورنمنٹ ڈگری کالج کوٹ مومن، گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول کوٹ مومن،گورنمنٹ ہائی سکولز مٹیلہ،ہجن،لکسیاں،للیانی،بھابڑہ،بچہ کلاں او رمعظم آباد شامل ہیں۔