• news

سرگودھا: 26 سالہ نوجوان گھر میں گولی لگنے سے جاںبحق

سرگودھا(نامہ نگار) اسلام پورہ میں 26 سالہ نوجوان گھر میں گولی لگنے سے جانبحق ہو گیا۔پولیس نعش پوسٹمارٹم کے لئے تحویل میں لے کر اس کی اہلیہ کی رپورٹ پر مصروف تفتیش ہے۔زرائع کے مطابق اسلام پورہ کے عابد حسین کے گھر صبع سویرے فائرنگ کی آواز آئی جس میں اس کا شادی شدہ بیٹا 26 سالہ محمد عمران شدید زخمی ہو گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ جس پر تھانہ اربن ایریا پولیس نوجوان کی بیوی کی رپورٹ پر نعش پوسٹمارٹم کے لئے تحویل میں لے کر مصروف تفتیش ہے۔

ای پیپر-دی نیشن