فخر امام نے وفاقی وزیر کا حلف اٹھا لیا مشیر بابر اعوان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) وفاقی حکومت نے ممتاز قانون دان اور پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر بابر اعوان کی مشیر برائے پارلیمانی امور تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، صدر عارف علوی نے وزیر اعظم عمران خان کی ایڈاوائس پر ڈاکٹر بابر اعوان کی بطور مشیر وزیر اعظم تقرری کی منظوری دی جس کے بعد کابینہ ڈویڑن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ڈاکٹر بابر اعوان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔سید فخر امام نے بھی وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے، سید فخر امام کو وفاقی وزیر قومی تحفظ خوراک کا قلم دان سونپا گیا ہے۔ ایوان صدر میںتقریب حلف برداری منعقد ہوئی، جس میں صدر عارف علوی نے سید فخر امام سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔