• news

کرونا کی تحقیقات: اقوام متحدہ نے رحمان ملک کا خط موصول ہونے کی تصدیق کر دی

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) سینٹ کی مجلس قائمہ برائے داخلہ کے چیئرمین سینیٹر رحمان ملک کی جانب سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نام لکھے جانے والے خط کی اقوام متحدہ نے تصدیق کردی ہے۔ اقوم متحدہ کے ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ سینیٹر رحمان ملک نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ سینیٹر رحمان ملک نے مطالبہ کیا تھا کہ ہائی پاورڈ تحقیق کرے کہ کورونا وائرس قدرتی ہے یا بطور جنگی ہتھیار تیار کیا گیا ہے۔ جوابی خط میں سینیٹر رحمان ملک نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ رحمان ملک نے ایک بار پھر جنرل سیکرٹری پر زور دیا کہ تحقیقاتی کمیشن بنا کر کورونا وائرس کے حوالے سے تحقیقات کرائیں۔

ای پیپر-دی نیشن