• news

کرونا : پنجاب حکومت کی کرایہ داروں کو قرض حسنہ دینے کی تجویز

لاہور(نوائے وقت رپورٹ) پنجاب حکومت نے لاک ڈاون میں کرایہ دار دکانداروں کو کرائے کی ادائیگی کے لئے قرض حسنہ دینے کی تجویز دے دی۔ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے تجویز کو حتمی شکل دینے کے لئے ہدایات جاری کر دیں۔حتمی پلان پہلے کابینہ کمیٹی برائے فنانس اور پھر پنجاب کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ کرائے دار دکاندار کرائے نامے کے ساتھ بینک آف پنجاب کو درخواست دیں گے، بینک قرض پر سود نہیں لے گا، اصل رقم بعد میں واپس کرنا ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن