• news

بورس جانسن کی حالت بہتر: برطانوی میڈیا کے حوالے سے انتقال کی غلط خبر

لندن (عارف چودھری) برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انہیں سٹینڈرڈ آکسیجن ٹریٹمنٹ دی جارہی ہے اور وہ کسی مدد کے بغیر سانس لے رہے ہیں۔ خیال رہے کہ بورس جانسن کو پیر کے روز آئی سی یو میں منتقل کیا گیا تھا۔ بر طانوی میڈیا کے حوالے سے ایک پاکستانی ٹی وی چینل نے یہ غلط خبر بھی چلادی تھی کہ بورس جانسن انتقال کرگئے ہیں۔ بورس جانسن کے ترجمان نے منگل کو بتایا کہ برطانوی وزیر اعظم کی حالت بہتر اور ان کا حوصلہ بلند ہے، انہیں نہ تو نمونیا ہے اور نہ ہی مصنوعی تنفس کی ضرورت۔ بورس جانسن کے آئی سی یو میں داخلے کے بعد برطانیہ میں یہ بحث زور پکڑ گئی ہے کہ ملک کا نظام کون سنبھالے گا۔

ای پیپر-دی نیشن