• news

احسان مانی ‘وسیم خان کو عہدوں سے ہٹایا جائے : نعمان بٹ

لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) پی سی بی بورڈ آف گورنرز کے رکن نعمان بٹ نے کہاہے کہ آٹا، چینی بحران کے ذمہ داروں کیخلاف ایکشن کے بعد ملک کے مقبول ترین کھیل کو نقصان پہنچانے والوں کیخلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے۔پاکستان میں کرکٹرز کے معاشی قتل عام پر کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی اور چیف ایگزیکٹو وسیم خان کو عہدے سے ہٹایا جائے۔بورڈ کی غلط پالیسیوں سے ملکی کرکٹ تباہی کے دہانے پر ہے۔بورڈ آفیشلز بھاری تنخواہیں وصول کر رہے ہیں جبکہ کرکٹرز کو کھیل کے مواقع بھی نہیں مل رہے۔محکمہ جاتی کرکٹ کی واپسی کی باتیں بورڈ کے اعلیٰ حکام کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ موجودہ انتظامیہ ناکام افراد کا ٹولہ ہے۔ جب تک یہ لوگ موجود ہیں کھیل اور اس سے جڑے افراد کیلئے مشکلات بڑھتی رہیں گی۔ کرکٹ بورڈ کے اخراجات اور اعلی افسران کی بھاری تنخواہوں پر بھی وزیراعظم عمران خان کو ایکشن لینا چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن