• news

سٹاک مارکیٹ تیز، 100 انڈیکس میں 652.40 پوائنٹس کی ریکوری

لاہور (کامرس ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران تیزی کی واپسی ہوئی ہے، 100 انڈیکس 652.40 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی جبکہ 31 ہزار کی نفسیاتی حد ایک مرتبہ پھر بحال ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پہلے کاروباری روز کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 1042 پوائنٹس کا منداریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ 100 انڈیکس 30 ہزار 579 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا، سرمایہ کاروں کے ایک کھرب 33 ارب روپے ڈوب گئے تھے۔دوسرے کاروباری روز کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کی واپسی ہوئی ہے، کاروبار کا آغاز زبردست انداز میں ہوا، پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار ایک موقع پر 31303.13 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر دیکھا گیا۔کاروبار کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 652.40 کی تیزی کے بعد 31231.55 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا،کاروباری روز میں 2.13 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ 14 کروڑ 26 لاکھ 53 ہزار 136 شیئرز کا لین دین ہوا۔ جس کے باعث حصص کی مالیت 114 ارب روپے بڑھ گئی۔پورے کاروباری روز کے دوران 7 حدیں بحال ہو گئیں۔ بحال ہونے والی حدوں میں 30600، 30700، 30800، 30900، 31000، 31100، 31200 کی حدیں شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن