ساہیوال/سرگودہا: دوست کے ہاتھوں نوجوان قتل ،نعش کھیت میں پھینک دی
ساہیوال/سرگودہا(نامہ نگار)قصبہ کوٹ چوغطہ کے رہائشی42 سالہ شخص محمد محبوب کو نامعلوم افراد نے بے دردی سے قتل کرکے نعش مقتول کے ڈیرہ مویشیاں کے قریب پھینک کر فرار ہوگئے تفصیلات کے مطابق مقتول کے بھائی محمد یعقوب نے پولیس تھانہ ساہیوال کو بتایا کہ دس روز قبل میرے بھائی کو کسی دوست کا فون آیا کہ ہم تمہیں ملنا چاہتے ہیں محمد محبوب نے اپنے والد فتح محمد کو بتایا کہ میرا دوست آ رہا ہے اور میں اسے ملنے اپنے ڈیرہ مویشیاں پر جا رہا ہوں کافی رات گزرنے کے باوجود محبوب گھر واپس نہ آیا تو ہم نے تلاش شروع کی۔ پولیس تھانہ ساہیوال نے 31 مارچ کو محمد یعقوب کے اغواء کی نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کردی۔ پیر 6 اپریل کی صبح ڈیرہ مویشیاں کے قریب سے محمد محبوب کی نعش ملی جسے نامعلوم افراد نے قتل کر کے نعش ڈیرہ مویشیاں کے قریب پھینک دی تھی۔ پولیس تھانہ ساہیوال نے نعش پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کردی۔