پنجاب بار کونسل کا ضرورت مند وکلاء کی امداد کیلئے3 کروڑ روپے سے زائد مختص کرنے کا فیصلہ
لاہور ( وقائع نگار خصوصی)کرونا وائرس لاک ڈائون پنجاب بار کونسل نے تین کروڑ تیس لاکھ روپے مختص کردی یہ رقم صوبے بھر میں تحصیل اور ضلع کی سطح پر ضرورت مند وکلاء میں تقسیم کی جائے گی رقم مختص کرنے کا فیصلہ وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل اکرم خاکسار کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیاضرورت مند وکلاء کیلئے مزید فنڈز کے حصول کے لئے صوبائی حکومت سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا گیاکرونا وائرس لاک ڈائون کی وجہ سے عدالتی کام بندہونے پر رقم مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔