شاہدرہ :لاک ڈاون کے باعث پتنگ بازی اور قمار بازی بڑھ گئی
فیروزوالہ(نامہ نگار)شاہدرہ کے علاقہ میں کروناوائرس کے لاک ڈاون کے باعث نوجوانوں نے پتنگ بازی اور قمار بازی کاسلسلہ تیزکردیا، شاہدرہ کے ملحقہ علاقے بیگم کوٹ ، معراج پارک ، نین سکھ ، یوسف پارک ، ونڈالہ روڑ ، کوٹ شہاب الدین ، فرخ آبادمیں سارا دن پتنگ بازی کا سلسلہ جاری رہتاہے، ڈولفن اہلکار اور مقامی پولیس اہلکار پتنگ بازوں کو پکڑ کر ان سے مک مکا کر کے چھوڑدیتے ہیں، جس کی وجہ سے پتنگ بازی کا سلسلہ عروج پر پہنچ چکاہے۔جبکہ پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔