ٹرمپ کی خیراتی امداد نہیں چاہئے: ایران، دشمنی کی بجائے اپنے عوام کی مدد کریں: امریکہ
واشنگٹن/تہران (این این آئی )ایران اور امریکا کے درمیان ایک بار پھرایک دوسرے پرالزام تراشی اور ایک دوسرے پر لفظی حملوں میں شدت دیکھنے میں آئی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ٹویٹرپر ایک ٹویٹ میں کہا کہ ایران کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خیراتی امداد کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا امریکا سے چاہتے ہیں کہ وہ ایرانی تیل فروخت کرنے میں رکاوٹ نہ ڈالے۔جواد ظریف کے بیان پر امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹاگوس نے جوابی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکا ایرانی عوام کی مدد کرنا چاہتا ہے اور اس کے پاس کوئی دوسرا پروگرام نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہاہم توقع کرتے ہیں۔ ایرانی حکومت امریکا سے دشمنی کے بجائے اپنے عوام کی مدد کرے گی۔