سی 130طیارہ بیرون ملک پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے خدمات پیش کرنیوالے پائلٹس کو کراچی سے اسلام آباد لایا
اسلام آباد،(سٹاف رپورٹر)پی آئی اے کے سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک کی درخواست پر چیف آف ائیر سٹاف ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے پی آئی اے کو ایک خصوصی سی 130 طیارہ فراہم کردیا جو گزشتہ شب کراچی سے اسلام آباد ان پی آئی اے پائلٹس کو لے کر آیا جنھوں نے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کیلئے رضاکارانہ خدمات پیش کیں۔ان ہوابازوں کی اسلام آباد میں موجودگی پی آئی اے کے آپریشن میں بہت اہم تھی۔ اس موقع پر پی آئی اے سی ای او ارشد ملک نے پاک فضائیہ کے سربراہ، تمام افسروں اور جوانوں کا شکریہ ادا کیا ۔