سپریم کورٹ کے حکم پر پولی کلینک ہسپتال کو مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) سپریم کورٹ کے حکم کے بعد کرونا وائرس کے پیش نظر ہسپتال انتظامیہ کا ایکشن شروع ہوگیا۔ پولی کلینک ہسپتال کو مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ کر لیا۔ پہلے مرحلے ڈسپینسریز کو کھولا جائے گا۔ پولی کلینک انتظامیہ نے پارلیمنٹ ہائوس کی ڈسپینسری کو کھول دیا۔ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ میں قائم ڈسپینسری کو بھی کھول دیا گیا۔ اس حوالے سے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر فاروق اختر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔