چوہدری سرور کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر
ندیم بسرا
چین سے شروع ہونیوالے کورونا کے وائرس میں مزید تیزی آرہی ہے اور دنیا میں ہرگزرتے دن کیساتھ کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ پاکستان میں ایک دن میں 4افراد جاں بحق ہوئے اور پنجاب میں مجموعی طور پر اب تک ہلاکتوں کی تعداد 15 اور پورے ملک میں 58ہلاکتیں ہو چکی ہیں اور نئے مر یض بھی آ رہے ہیں۔وفاقی اور پنجاب حکومت کورونا سے نمٹنے کیلئے کام کر رہی ہے اور قر نطینہ سنٹرز کے قیام کیساتھ ساتھ کورونا کے ٹیسٹ کی تعداد بھی میں اضافہ کیا جارہا ہے تاکہ کورونا سے متاثر ہونیوالے افراد کی اصل تعداد کا پتہ چلا جا سکے۔اس کیلئے حکومت اربوں روپے خرچ کر رہی ہے مگر گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور بغیر قومی اورصوبائی خزانہ سے ایک روپے بھی خرچ کیے بغیر کورونا کے خلاف جنگ میں فر نٹ لائن پر لڑ رہے ہیں۔دنیا اورپاکستان میں کورونا کیخلاف سب سے پہلے ٹیلی میڈیسن ہیلپ لائن سنٹرز کی بنیاد بھی گور نر پنجاب نے رکھی ہے۔اب تک فاطمہ جناح میڈ یکل یونیورسٹی لاہور 'پنجاب یونیورسٹی 'سروسز ہسپتال 'جناح ہسپتال 'نشتر میڈ یکل کالج ملتان 'پمز اسلام آباد 'فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی اور راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی سمیت پنجاب بھر میں 25سے زائدکورونا ٹیلی میڈیسن سنٹرز ہیلپ لائن 1112101 0304پر24گھنٹے ڈاکٹرز کورونا کے حوالے سے عوام کوطبی راہنما ئی فراہم کر رہے ہیں اور اب تک75ہزار سے زائد افراد ان ٹیلی میڈیسن سنٹرز سے رابطہ کر کے راہنمائی حاصل کر چکے ہیں۔ ان سنٹرز کی وجہ سے لوگ ہسپتالوں میں جا کر کورونا کا کسی قسم کا خطرہ مول لینے کی بجائے گھر بیٹھے ہی تمام طبی سہولت حاصل کر رہے ہیں۔ پنجاب میں ٹیلی میڈیسن سنٹرز کا تجر بہ انتہائی کامیاب رہا ہے گور نر پنجاب کی قیادت میں انکی پر نسل ٹیم ہیڈ رابعہ ضیاء کورونا ٹیلی میڈیسن سنٹرز کے معاملات کو انتہائی احسن طر یقے سے چلا رہی ہیں ان سنٹرز کی مانٹیر نگ کیلئے جدید سسٹم بھی تیارہوچکا ہے۔ گور نر پنجا ب روزانہ کی بنیادوں پر ویڈیو لنک کے ذریعے ان ٹیلی میڈیسن سنٹرز کی نگرانی بھی کر رہے ہیں گور نر پنجاب کے ملٹری سیکرٹری کر نل محسن راجہ اور پرنسپل سیکرٹر ی ٹو گور نر پنجاب ڈاکٹر راشد منصور بھی کورونا کیخلاف جنگ میں 24گھنٹے اپنی بھر پور ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔پنجاب میں کورونا ٹیلی میڈیسن سنٹرز کے قیام کے بعد اب گور نر پنجاب نے صدر آزاد کشمیر مسعوداحمد خان ،بلوچستان کے گور نر جسٹس (ر) امان اللہ خان ،گور نرخیبر پختونخواہ شاہ فر مان ،گلگت کے گور نر راجہ جلال حسین سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ان کو پنجاب میں کورونا ٹیلی میڈیسن ہیلپ لائن سنٹرز کے قیام اوران سے عوام کو کورونا کے حوالے سے دی جانیوالی طبی سہولتوں اور عوام کی راہنمائی کے حوالے سے کیے جانیوالے اقدامات کے بارے میں بتایا۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے ان صوبوں اور آزادکشمیر میں بھی کورونا ٹیلی میڈیسن سنٹرز کے قیام کا اعلان کرد یا ہے۔ اسکے ساتھ ساتھ ان صوبوں میں ٹیلی میڈیسن سنٹرز کے عملے کو ٹر ینگ بھی گور نر پنجاب کے ڈاکٹرز کی ٹیم ہی دیں گی۔ ان تمام صوبوں میں کورونا ٹیلی میڈیسن سنٹرز کے قیام کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کا آغاز بھی ہو چکا ہے۔ چوہدری محمدسرور نے یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز میں کورونا ٹیسٹنگ میں بی ایس ایل لیب کا افتتاح کر دیا ہے اور پاکستان میں کورونا کے حوالے سے اپنی ریسرچ کا آغاز بھی ہو چکا ہے جس کا افتتاح گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور میں کر دیا ہے اور یہ بھی پاکستان کیلئے اعزاز ہے کہ کورونا ٹیلی میڈیسن سنٹرز کے قیام کی دنیا کے نامور اخبارات بھی تعریف کر رہے ہیں اور ان سنٹرز کو کورونا کیخلاف جنگ میں اہم قراردے رہے ہیں وزیر اعظم عمران خان اور صدر پاکستان عارف علوی بھی دورہ لاہور کے دروان ٹیلی میڈیسن سنٹرز کے قیام کو سر اہا اور صدر عارف علوی ٹیلی میڈیسن سنٹرز کا جائزہ لینے خود یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور پہنچے اور گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کے ٹیلی میڈیسن سنٹرز منصوبے کو تاریخ ساز منصوبہ قرار دیا گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کورونا بحران کی وجہ سے بے روزگا ر ہونیوالے خاندانوں کو گھر وں میں راشن کی فراہمی کیلئے بھی فلاحی تنظیموں کے پنجاب ڈویلپمنٹ نیٹ ورک(پی ڈی این ) کیساتھ ملکر بھر کام کررہے ہیں اور چند روز پہلے وزیر اعظم عمران خان جب دورہ لاہور کے دوران گور نر ہائوس آئے تو وہا ں بھی گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور تمام صوبوں کے گور نر سے سب سے آگے نظر آئے اور گور نر پنجاب کی کامیاب کوششوں سے بزنس کیمونٹی اور مخیر حضرات نے وزیر اعظم ریلیف فنڈز کیلئے45کروڑ روپے سے زائد کے عطیات دیئے ہیں سرور فائونڈیشن کی وائس چیئر پر سن بیگم پروین سرور 'شیخ اعجاز ٹرسٹ کے سر براہ گوہر اعجاز 'اخوات کے چیئر مین ڈاکٹرا مجد ثاقب اور پی ڈی این میں شامل دیگر فلاحی تنظیمیں ملکر لاہور سمیت پنجاب بھر میں3لاکھ سے زائد خاندانوں کو انکی گھر کی دہلیز پر راشن کی فراہمی کیلئے بھی کام کا آغاز کرچکی ہے جس کے لیے خصوصی موبائل ایپ بھی تیار کی جا رہی ہے اور ہیلپ لائن نمبر بھی دیا جائیگا تاکہ غر یب خاندان راشن کی فراہمی کیلئے آسانی سے رابطہ کر سکیں اور غر یب خاندانوں میں راشن کی فراہمی کیلئے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر بھی 24گھنٹے کام کر رہے ہیں جہاں رضا کاروں کی ٹیم ان تمام معاملات کی مکمل نگرانی کر نے کیساتھ ساتھ شفاف طر یقے سے راشن کی فراہمی بھی یقینی بنا رہی ہے جس طر ح گور نر ہائوس غر یب خاندانوں کو راشن کی فراہمی اور ٹیلی میڈیسن سنٹرز کیلئے بھر پور کام کررہا ہے اسکے بعد کوئی شک نہیں کہ پنجاب کی خوش قسمتی ہے کہ چوہدری محمدسرور پنجاب کے گور نر ہے جو اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ انسانیت کی خدمت سے بڑی کوئی اور خدمت نہیں حکومت کورونا سے عوام سے بچانے کیلئے کام کر رہی ہے مگر سوال یہ ہے کہ عوام کورونا سے بچانے کیلئے کب گھروں میں رہنے کی اپنی ذمہ داری پوری کر یں گی ؟