• news

ڈویژن کی سوا لاکھ خواتین کو بارہ ہزار روپے ادائیگی شروع کر دی: کمشنر

سرگودھا (نامہ نگار)کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود نے کہاکہ ڈویژن بھرکی بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی پہلے سے رجسٹرڈایک لاکھ 25ہزارخواتین کواحساس لفالت پروگرام کے تحت 12000روپے فی کس ادائیگی کے پہلے مرحلے کاآغازہوگیا ہے جس کیلئے ڈویژن بھرمیں یونین کونسلوں کے اعتبارسے50سے زائدخصوصی مراکزقائم کیے گئے ہیں۔یہ تمام مراکزسرکاری تعلیمی اداروں میں بنائے گئے ہیں تاکہ انسدادکرونا ضابطوں کواپنایاجاسکے۔انہوں نے ادائیگیوں کے طریقے کاراورانتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کوہدایت کی کہ وہ مراکزپرسیکورٹی ،سائیہ اورانسدادکوروناانتظامات کویقینی بنائیں۔

ای پیپر-دی نیشن