• news

لاک ڈاون میں شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے: تنویر اشرف

سرگودہا (نامہ نگار) ایگزیکٹو آفیسر کنٹونمنٹ بورڈ سرگودھا تنویر اشرف نے کہا ہے کہ لاک ڈاون کے دنوں میں کینٹ علاقہ کے رہائشیوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو ہر ممکن یقینی بنائیں گے صفائی کے نظام کے نظام کو مزید بہتر کیا جائیگا کریانہ دودھ دہی سبزی گوشت کے دکانداروں کو دکانیں کھولنے اور بند کرنے کے اوقات کا پابند کیا گیا ہے کاروباری مراکز مارکیٹیں مکمل بند ہیں کورونا سے بچاو کیلئے آگہی مہم جاری ہے کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر تنویر اشرف نے افسران و ہلکاران کوہدایت کی کہ عوام کے کام ترجیحی بنیادوں پر نمٹائے جائیں اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔

ای پیپر-دی نیشن