امداد کی تقسیم کیلئے ضلع بھر میں 9 سنٹرز قائم کر دئے ہیں:فاروق اکمل
ساہیوال(نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے وزیراعظم احساس کفالت پروگرام کے تحت امداد کی تقسیم کیلئے ضلع بھر میں 9 سنٹرز قائم کر دئے ہیں جہاں پہلے سے رجسٹرڈ 36 ہزار مستحقین میں امداد کی تقسیم شروع ہو گئی ہے۔ یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل فاروق اکمل نے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل ساہیوال میں قائم 6 سنٹرز سے 23 ہزار مستحقین مستفید ہو سکیں گے جو گورنمنٹ بوائز ھائی سکول ہائی سٹریٹ ساہیوال، گورنمنٹ ننگل انبیا ھائی سکول نمبر 2 ساہیوال، گورنمنٹ کالج فار وومن ہڑپہ، گورنمنٹ بوائز ھائر سیکنڈری سکول نورشاہ، گورنمنٹ بوائز ھائی سکول کمیر اور گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول چک نمبر 114/ 9 ایل پر قائم کئے گئے ہیں۔