لاک ڈئون سے متاثرہ صحافیوں میں این جی اوز کیطرف سے راشن تقسیم
سرگودھا(نامہ گار) صدر Copair اور ڈویڑنل کوارڈینیٹر سرور فاونڈیشن سرگودھا آمنہ ملک کرونا وائرس کی وجہ سے متاثرین کی امداد کیلئے میدان مین آ گئی، اس سلسلہ میں سرگودھا سے تعلق رکھنے والے میڈیا سے وابستہ فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر منیر ملک کی اپیل پر ان کے تمام ممبران کو گھر گھر راشن فراہم کیا، اس کے علاوہ Copaid تنظیم نے بھی صحافیوں میں راشن تقسیم کروائے، صدر Copaid آمنہ ملک نے کہا کہ حکومت کرونا وائرس کے خاتمہ اور لوگوں کو راشن کی فراہمی جیسے کاموں میں دن رات کوشاں ہے حکومت کی اولین ترجیح یہی ہے کہ کسی بھی حالت میں غریب کا چولہا ٹھنڈا نہیں ہونا چاہیے منیر ملک نے راشن کی تقسیم پر شکریہ ادا کیا۔