امدادی رقوم کی تقسیم کا آغاز کر دیا گیا:ڈپٹی کمشنر وہاڑی
وہاڑی ( نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر وہاڑی کیپٹن (ر)وقاص رشید نے کہا ہے کہ احساس کفالت امداد پروگرام کے تحت امدادی رقوم کی تقسیم کا آغاز کر دیا گیا ہے وہاڑی میں پہلے مرحلے میں 26 ہزار 613 مستحق خواتین میں امدادی رقوم تقسیم کی جائیں گی پہلے مرحلے میں پہلے سے امداد لینے والی خواتین میں رقوم تقسیم کی جائیں گی امدادی رقوم کی تقسیم کے لیے 15 سینٹرز بنادئیے گئے ہیںتحصیل وہاڑی میں گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج وہاڑی،گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین وہاڑی،گورنمنٹ ہائی سیکنڈری سکول لڈن،گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکو ل ماچھیوال،گورنمنٹ ہائی سکول پپلی اڈہ،گورنمنٹ پرائمری سکول اڈہ پل۔48 میں امدادی رقوم تقسیم کے سینٹر بنائے گئے ہیں۔