• news

لاک ڈائون سے تاجر پریشان‘ حکومت یوٹیلٹی بل معاف کرے:اسلم زاہد

پنڈی بھٹیاں(نمائندہ خصوصی )مرکزی انجمن تاجران کے صدر اسلم زاہد نے کہا ہے ملک میں لاک ڈاؤن سے چھوٹے تاجر اور کاروباری افراد سخت پریشان ہیں ان کا کہنا ہے۔ کہ حکومت نے کاروبار بند کروادیئے ہیں ۔اب ایک طرف ان کی آمدن بند ہوگئی ہے۔ تو دوسری جانب اخراجات میں اضافہ ہوا ہے۔ ان کا کہنا ہے حکومت دوکانداروں کے یوٹیلٹی بل معاف کرئے۔ اور ان کو دوکانوں اور کاروباری جگہوں کے کرائے ادا کرنے کے لیے مالی معاونت بھی دے۔

ای پیپر-دی نیشن