• news

کامونکے میں احساس پروگرام کے تحت غریب گھرانوں میں امدادی رقم تقسیم

کامونکے (نامہ نگار) احساس پروگرام کے تحت غریب گھرانوں میں فی خاندان 12 ہزار روپے تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا، پہلے روزایک سو تین مرد و خواتین میں امداد تقسیم کی گئی. بتایا گیا ہے کہ لاک ڈاون کے دوران احساس پروگرام میں رجسٹرڈ انتہائی غریب گھرانوں کی خواتین میں فی خاندان 12 ہزار روپے کی امدادی رقم دینے کے لئے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر2 میں قائم کئے گئے امدادی سینٹر میں پہلے روز امداد وصول کرنے کیلئے آنے والی خواتین کو انکے بچوں سمیت کئی گھنٹے تک زمین پر تیز دھوب میں بیٹھا کر انتظار کروایا جاتا رہا،جس سے کئی بیمار و معمر خواتین کی طبعیت خراب ہوگئی. شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے غریب گھرانوں کو فی خاندان 12 ہزار روپے دینا اچھا اقدام ہے پر غربائ￿ کی عزت نفس کو مجروح ہونے سے بچانے کے لئے امدادی سینٹر میں خاطر خواہ انتظامات ہونے چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن