لاک ڈائون کے سلسلہ میں ڈی پی او اوکاڑہ کی قیادت میں فلیگ مارچ
اوکاڑہ(نامہ نگار)اوکاڑہ کرونا لاک ڈائون کے سلسلہ میںڈی پی او اوکاڑہ عمر سعید ملک کی قیادت میں فلیگ مارچ کیاگیا،فلیگ مارچ میں پنجاب پولیس ،ایلیٹ پولیس، ٹریفک ،پولیس اورپاک آرمی کے دستوں نے شرکت کی فلیگ مارچ کے دوران ڈی پی اوعمرسعید ملک کی قیادت میں پولیس اورپاک آرمی کے دستوں نے شہر بھر میں فلیگ مارچ کیا دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ڈی پی او آگاہی بہم پہنچاتے رہے ڈی پی او نے مختلف مقامات پر لوگوں سے کہاکہ حکومت اپنی عوام کواس وباء سے بچانے کے لئے تمام تروسائل بروئے کارلارہی ہے ۔