• news

ایک اورخصوصی طیارہ چین سے امدادی سامان لے کر اسلام آباد پہنچ گیا

ٓاسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)پی آئی اے کا خصوصی طیارہ چین سے امدادی سامان لے کر اسلام آباد پہنچ گیا چین نے کو رونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لئے مزید امدادی سامان پاکستان بھجوایا ہے ، پرواز پی کے 8852 امدادی سامان لے کر بیجنگ سے اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچی۔امدادی سامان میں وینٹی لیٹرز، ماسک، حفاظتی لباس اور ٹیسٹنگ کٹس شامل ہیں، قومی ایئر لائن کے ترجمان عبد اللہ خان نے کہا کہ پی آئی اے مشکل کی گھڑی میں قوم کے ساتھ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن