سٹیٹ بنک برطرفیاں نہ کرنے والی کمپنیوں کو رعایتی قرضے دے گا
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سٹیٹ بنک نے کمپنیوں کی جانب سے اپریل تا جون برطرفیاں نہ کرنے کی ترغیب کیلئے سکیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سٹیٹ بنک کے مطابق ملازمین کی تنخواہوں کے برابر رقم رعایتی شرح سود پر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ 20کروڑ روپے تک تنخواہوں والی کمپنیوں کو 4سے 5فیصد شرح پر قرض ملے گا۔ 50 کروڑ تک تنخواہیں دینے والی کمپنیوں کو 50فیصد فنانسنگ کی سہولت ملے گی۔ تین ماہ تنخواہوں کیلئے بنکس کی بھی قسم کی فیس نہ لے سکیں گے۔ قرض کی اصل رقم کی ادائیگی دو سال میں جبکہ 6ماہ رعایت بھی ملے گی۔گورنر سٹیٹ بنک نے کہا کہ 3 ماہ تنخواہوں کیلئے بینکس کسی قسم کی فیس نہیں لے سکیں گے۔ کرونا وائرس سے بڑا مسئلہ روزگار کا ہے۔ وبا سے پہلے معیشت کے انڈیکیٹرز بہتر ہو رہے تھے۔ ہم چاہتے ہیں سستے ریٹس پر قرضہ لیں۔ اے ڈی بی سے بھی سستے ریٹ پر قرضہ لے رہے ہیں۔ آگے آنے والی ری پیمنٹس کا نظام ہو جائے گا۔ اتنے ریسورسز ہیں کہ آٹے کی ضروریات پوری کر لیں گے‘ بینکوں کے پاس 70 ہزار افراد نے ادائیگی میں ایک سال کی توسیع کرائی ہے۔