عراق میں موجود ہماری فوج کو ایران سے سخت خطرہ ہے:ڈیوڈ شینکر
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ٹرمپ کے ایران یا اس کے پراکسیوں کے حملے کی انتباہ کے قریب ایک ہفتہ بعد امریکی اسسٹنٹ سکریٹری برائے مشرق قریب ڈیوڈ شینکر نے کہا کہ ایرانی حمایت یافتہ گروپوں سے عراق میں موجود امریکی فوج کو خطرات لاحق ہیں۔ایک پریس کانفرنس میں شینکر نے ایران کی طرف سے درپیش خطرات کی تفصیلات فراہم نہیں کیں لیکن زور دے کر کہا کہ ایران کی طرف سے خطرات کی نوعیت اب بھی سنگین ہے۔