چین میں کتوں کے گوشت پر مکمل پابندی کی جانب پیشرفت
بیجنگ (این این آئی)چین نے کتوں کے گوشت پر مکمل پابندی کی جانب قدم بڑھاتے ہوئے کہاکہ اس جانور کو انسانی استعمال کے مویشیوں کا حصہ نہیں سمجھا جانا چاہیے۔ چین کی وزارت زراعت و دیہی امورنے مویشیوں کی فہرست پر نظرثانی کی جارہی ہے جن کی تجارت گوشت کیلئے کی جاسکتی ہے۔چین میں جانوروں کی تجارت اور استعمال پر فروری میں نئے نوول کرونا وائرس کی وبا کے بعد پابندی عائد کی تھی۔اب چین کی وزارت زراعت نے اشادہ دیا ہے کہ کتوں کے گوشت کی فروخت پر مکمل پابندی کی جانب پیشرفت کا مسودہ بدھ کو جاری کیا گیا جو عوامی مشاورت کیلئے 9 مئی تک دستیاب رہے گا۔