حکمرانوں کے دعوے جھوٹ کے پلندے ثابت ہورہے ہیں:خالد جوئیہ ‘ رائو شہاب
کاہنہ (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء محمد خالد جوئیہ سابقہ ڈپٹی مئر راو شہاب الدین نے کہا ہے کہ نالائق حکمرانوں کے دعوے جھوٹ کاپلندہ ثابت ہو رہے ہیں آٹا ،چینی، گھیاور دالیں بھی نایاب ہو چکی ہیں اشیاء خوردو نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں حکومت کی ریٹ کہیںبھی نظر نہیں آئی حکومت کرونا وائر س کے خاتمے سے بھی بُر ی طرح ناکام ہو چکی ہے حکومت عوام کو حقیقی ریلیف دینے کی بجائے طفلت تسلیاں سے کام چلا رہی ہیں۔