کمزور کی مدد وقت کا تقاضا‘ یکجہتی کے فروغ کا وقت ہے: سید محمود غزنوی
لاہور (نیوز رپورٹر) قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب و سماجی ہم آہنگی پاکستان کے مرکزی چیئرمین سید محمود غزنوی نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم بہادر اور پرعزم ہے ملکر کرونا کو شکست دینگے یہ وقت یکجہتی اور بھائی چارے کے فروغ کا ہے اتحاد کی قوت سے ہر چیلنج کا مقابلہ کر سکتے ہیں کمزور طبقے کا ہاتھ تھامنا وقت کا تقاضا ہے امن کمیٹی پاکستان کے زیر اہتمام آگاہی اور کوئی بھوکا نہ سوئے مہم جاری ہے بلا تفریق مذہب ہر انسان کی خدمت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں قائداعظم کے اصول اتحاد‘ ایمان اور تنظیم پر عمل کرکے اس بحران سے نمٹ سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کرائے داروں کیلئے بھی پیکیج کا اعلان کرے۔