ڈپٹی کمشنر قصور کا متعدد سینٹروں کا دورہ‘امدادی رقوم کی تقسیم جاری
قصور(نمائندہ نوائے وقت) وزیر اعظم احساس پروگرام کے تحت ضلع قصور میں مستحقین میں امدادی رقوم کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے، ڈپٹی کمشنر قصور منظر جاوید علی کا متعدد سینٹروں کا دورہ ‘کرونا سے بچائو ، سیکورٹی اور دیگر حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا ۔ ڈپٹی کمشنر قصور منظر جاوید علی نے گزشتہ روز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کاشف ڈوگر اور متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کے ہمراہ ضلع کے مختلف سینٹروں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قصور منظر جاوید علی نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کرونا خطرے کے پیش نظر سماجی فاصلوں کا خیال رکھیں۔