• news

بیالوجیکل ماہرین کی عدم دستیابی کے باعث کرونا ٹیسٹ کم ہو رہے ہیں‘رپورٹ وزیراعظم کو پیش

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) ملک بھر میں کورونا کی تشخیص کے لیے بہت کم تعداد میں ٹیسٹ ہونے پر رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اور محکمہ صحت کی جانب سے رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کی گئی ہے جس میں بیالوجیکل ماہرین کی عدم دستیابی ٹیسٹ نہ ہونے کی وجہ قرار دی گئی۔ ذرائع کے مطابق کہ این ڈی ایم اے اور این آئی ایچ ٹیسٹنگ کی استعداد بڑھانے کیلئے متحرک ہیں، ٹیسٹنگ کٹس چاروں صوبوں کے محکمہ صحت کو فراہم کردی گئی ہیں۔ پرائیویٹ اور سرکاری لیبارٹریز میں عملے کو خصوصی ٹریننگ دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان میں کرونا ٹیسٹنگ کی صلاحیت16 ہزار یومیہ تک پہنچ چکی ہے اور آئندہ چند دنوں میں ٹیسٹنگ کی صلاحیت 25 ہزار یومیہ ہو جائے گی مگر عملہ نہ ہونے کی وجہ سے صرف 2 ہزار سے 2200 ٹیسٹ یومیہ ہو رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن