گوجرانوالہ کا مشتبہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کرونا کا تصدیق شدہ مریض سپرد خاک
گوجرانوالہ+ ٹوبہ ٹیک سنگھ ( نمائندہ خصوصی +نامہ نگار) گوجرانوالہ مین گزشتہ روز جاں بحق ہونے والے کرونا کے مشتبہ مریض لطیف کو چمن شاہ قبرستان میں پانچ افراد کی موجودگی میں سپردخاک کر دیا گیا، ریس کورس روڈ کے رہائشی لطیف کواس کے اہل خانہ ٹائیفائڈ کی شکایت پر سوشل سکیورٹی ہسپتال لے گئے تھے جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گئے تھے سوشل سیکیورٹی انتظامیہ نے انہیں کرونا کا مشتبہ مریض قرار دے کر میت کو اہل خانہ کے حوالے کر دیا، لطیف کی ٹیسٹ رپورٹ لیبارٹری کے لیے بھجوا دی گئے رپورٹ آنا ابھی باقی ہے تاہم انتظامیہ نے رات گئے دوسری طرف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں زیرعلاج کورونا وائرس کا مصدقہ مریض دم توڑ گیا، بتایا گیا ہے کہ نواحی چک نمبر 388ج ب کے رہائشی 30سالہ وحید گلزار کو 6اپریل کو کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میںداخل کر کے اس کے سیمپل ٹیسٹ رپورٹ کے لئے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے تھے، وحید گلزار ایک روز سے حالت غیر ہونے پر وینٹی لیٹر پر تھا، ہفتہ کی شام وحید گلزار دم توڑ گیا، جس کے بعد اس کی میت کو حکومتی ہدایات کے مطابق سکیورٹی اداروں کی موجودگی میں تابوت میں بند کر کے اس کے گائوں کے قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا، واضح رہے کہ اس وقت ضلع بھر میں کرونا وائرس کے مزید چار مریض 50سالہ افضل سکنہ ٹوبہ اور18سالہ حسان رزاق سکنہ چک نمبر 325گ ب پیرمحل ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹوبہ، سجاد سکنہ چک کملے ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرہ سرکاری طور پر کورونا وائرس کے مصدقہ مریض ہیں اور کمالیہ کا رہائشی حافظ عمران پرائیویٹ لیبارٹری سے کرونا وائرس رپورٹ پازیٹو آنے پرٹی ایچ کیو ہسپتال کمالیہ میں زیر علاج ہے، جبکہ تین مشتبہ مریضوں ارسلان جاوید، طیب شہزاد اور انوری بی بی کو کرونا ٹیسٹ رپورٹ نیگٹو آنے پر ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹوبہ سے گھر بھیج دیا گیا ہے۔