کرونا: غریب ممالک کے قرضے معاف نہیں ہو سکتے تو کم کئے جائیں: پوپ
ویٹی کن سٹی(انٹرنیشنل ڈیسک‘ نوائے وقت رپورٹ) پوپ فرانسس نے ایسٹر پر پیغام میں کہا کہ دنیا کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے یکجہتی کا اظہار کرے۔ یہ ہمارے انسانی خاندان کا امتحان ہے۔ یورپی یونین سے اتحاد اور یکجہتی کی جائے۔ پوپ فرانسس نے صدیوں کی روایت کو توڑتے ہوئے اپنا ایسٹر خطاب لائیو سٹریمنگ کے ذریعے کیا۔ کیتھولک مسیحیوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے تقریبات دیکھیں۔ پوپ فرانسس نے اپنے خطاب میں کہا کہ اگر غریب ممالک کے قرضوں کو معاف نہیں کر سکتے تو کم کئے جائیں۔ عالمی رہنمائوں پر زور دیا کہ وہ غربا‘ تارکین اور بے گھر افراد کا خیال رکھیں، عالمی پابندیوں میں نرمی کی جائے۔ تنازعات والے ممالک میں جنگ بندی پر زور دیتے شام‘ عراق‘ لبنان اور افریقی ممالک میں تنازعات ہلاکتیں ختم کرنے پر زور دیا۔ مشرق وسطیٰ میں مذاکرات کا کہا۔