قصور:نامعلوم ملزموں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا
قصور (نمائندہ نوائے وقت )نواحی گاوں لکھنیکے میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کرکے لاش کھیتوں میں پھینک دی۔پولیس تھانہ مصطفی آباد کو اطلا ع ملی کہ لکھنیکے گاوں کے قریب کھیتوں میں ایک شخص کی گولیاں لگی نعش موجود ہے جس پر پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر قصور ڈسٹر کٹ ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق اس نا معلوم شخص کو نا معلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کیا اور لاش کو کھیتوں میں پھینک کر فرار ہوگئے۔پولیس نے نا معلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکیمقتول کے ورثاء کی تلاش شروع کر دی ہے۔