کرونا کے دوران بھی ایل او سی پر بھارتی جارحیت شرمناک ہے: آمنہ مریم
لاہور (پ ر) آمنہ مریم اور داود سلیمان ایڈووکیٹ ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ کرونا وباء کے دوران بھی ایل او سی پر بھارتی جارحیت انتہائی شرمناک ہے بھارتی فوج رواں برس 708 مرتبہ سیز فائر کی خلاف ورزی کر چکی ہے انسانیت کرونا کیخلاف لڑ رہی ہے اور بھارت جنگی جنون کا شکار ہے مودی سرکار اپنے عوام کو بھوک سے مار رہی ہے بھارت مقبوضہ کشمیر میں بھی درندگی کا مظاہرہ کر رہا ہے پاکستان نے اس صورتحال میں بھی انتہائی ذمہ داری کا ثبوت دیا پاک فوج نے دشمن کو بھرپور جواب دیا ۔