• news

فیروز والہ : ڈاکوئوں نے 2میڈیکل سٹور ‘الیکٹرونکس سنٹر لوٹ لئے

فیروزوالہ(نامہ نگار) تھانہ فیروزوالہ کے قریب ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر دومیڈیکل سٹو رلوٹ لیے ، ڈاکوئوں نے ڈیڑھ لاکھ روپے کی نقدی رقم اور دوموبائل فون چھین لیے ، مزاحمت کرنے پر دوکاندار کو تشدد کانشانہ بنایا۔ بتایاگیاہے کہ ڈاکو زاہد میڈیکل سٹور کے مالک کوجان سے مارنے کی دھمکی دیکر ایک لاکھ روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین کرفرار ہوگئے۔ ڈاکووں نے امامیہ کالونی میں حیدری میڈیکل سٹور میں داخل ہوکرمالک رضاعامر سے نقدی اور موبائل فون چھین لیا، مزاحمت پر تشدد کانشانہ بنایا، ڈاکووں نے نعیم الیکٹرونس میں داخل ہوکرمالک کو لوٹ لیا، نقدی اور موبائل فون چھین کرفرار ہوگئے ۔ڈاکووں نے ناصرجاوید کے گھر داخل ہوکر اہلخانہ کو یرغمال بناکر لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور تین لاکھ روپے کی نقدی لوٹ لی ۔مزاحمت پر ڈاکووں نے نمازاداکرتے خاتون اوربیٹی سے بدتمیزی کی اور فرار ہوگئے ۔ سیف اللہ کے ڈیرے سے لاکھوں مالیت کے مویشی اور دیگر مال چوری کرلیا گیا۔اعجاز حسین کے گھر سے ہزاروں روپے کا قیمتی سامان چوری ، مختلف علاقوں سے چار موٹرسائیکلیں چوری کرلی گئیں ]پولیس نے مقدمات درج کرلیے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن