• news

بھلائی کریں وہی آگے کام آتی ہے‘ مولانا فضل الرحمن بن محمد

لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر اور جامع محمدی اہلحدیث سنت نگر فردوس پارک کے خطیب مولانا فضل الرحمن بن محمد نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت غریب اور نادار طبقہ شدید معاشی مشکلات میں مبتلا ہے۔ کیونکہ لاک ڈائون کی وجہ سے کاروبار اور روزگار کے مواقع بالکل بند ہیں۔ فیکٹریاں‘ ملیں بند مزدور بے کار تعمیراتی شعبہ بند‘ غرض بہت مشکل حالات کا سامنا ہے۔ اس موقع پر صاحب ثروت اور مخیر حضرات اپنے ارد گرد پھیلے غربا اور سفید پوش طبقے کا بھرم رکھتے وہئے انہیں روز مرہ استعمال ہونے والا راشن مہیا کرے اللہ کی رضا اور خوشنودی حاصل کریں کیونکہ بھلائی ہی آگے کام اائے گی۔ مخیر حضرات نعمتوں کا شکر اور مداوا مستحق اور غریب کی مدد کر کے کر سکتے ہیں۔ خیر خواہی کا بدلہ صرف اللہ کی ذات ہی دیتی ہے۔ انہوںنے مزید کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ مساجد کو آباد رہنے دے کیونکہ مشکلات دور کرنے کے لئے ہمارے پاس دعائوں اور عبادات کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔ اپنے اللہ کو راضی کریں انشاء اللہ یہ مشکل وقت ٹل جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن