آئمہ مساجد کو نشانہ بنانا افسوسناک ہے:مولاناعزیزالرحمن
لاہور ( خصوصی نامہ نگار )عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیز الرحمن ، مولانا عبدالنعیم، مولانا علیم الدین ، پیررضوان نفیس، قاری جمیل الرحمن اخترو دیگرعلماء نے کرونا وائرس کی وجہ سے مساجد کے آئمہ و خطباء اور تبلیغی جماعت کے وابستگان کو ہدف بنانے پر گہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ مذہبی جماعتوں اور مدارس و مساجد کی طرف سے بھرپور تعاون کے باوجود حکومتی طرز عمل افسوسناک ہے۔