حکومت عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات اٹھارہی ہے :خالد محمود
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ میاںخالد محمود نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو ہر ممکنہ ریلیف کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات اٹھارہی ہے احساس کفالت پروگرام کے تحت غریب ،نادار لوگوں کو بااحسن طریقے رقوم کی ادائیگی کا عمل بھی بڑی تیزی کیساتھ جاری ہے لاک ڈائون مجبوری ہے عوام کو چاہیے کہ وہ حکومت کاساتھ دیں کیونکہ جب بھی وباء آتی ہے تو قومیں حکومتوں کا ساتھ دیتی ہیں۔