مقدس مقامات کی زیارت کرکے واپس آنے والوںکوفی الفوررہا کیا جائے:افتخار حسین جالندھری
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)ممتاز مذہبی سکالر و بین المذاہب ہم آہنگی اینڈ امن سوسائٹی پنجاب کے صدر میاں افتخار حسین جالندھری نے ملتان قرنطینہ سے نیگیٹو رزلٹ آنے کے باوجود زائرین کو اپنے گھروں کی بجائے اضلاع کی قرنطینہ میں منتقل کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ کہ ایران اور عراق کے مقدس مقامات کی زیارت کرکے واپس آنے والوںکوفی الفوررہا کیا جائے، اپنے ایک بیان میں میاں افتخار حسین جالندھری نے کہا کہ زائرین نے تفتان بارڈر پر اذیت ناک ایام گذارنے کے بعد ملتان میں بھی 14 کی بجائے 18دن گزارلئے۔